Siyasat.pk

Bookmark Page

Express TV Live

Pakistan white wash Australia in Test Series
 
Reply to topic    Siyasat pk, Pakistani Siasat Forums, Political News Home » Sports
Pakistan white wash Australia in Test Series
Author Message
Fatima



Joined: 13 Aug 2014
Posts: 3

Pakistan white wash Australia in Test Series
Pakistan white wash Australia in Test Series after 32 years. Thanks God, at last, Pakistani players did some thing good, when they were expected to expelling out from Pakistan team. Here are the details:

بو ظہبی کے شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے آخری روز آسٹریلیا نے 143 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی۔ مچل مارش اور اسٹیو اسمتھ نے 5ویں وکٹ کی شراکت میں 107 رنز کا اضافہ کیا۔ 208 رنز کے مجموعی اسکور پر مچل مارش 47 رنز بنانے کے بعد محمد حفیظ کی گیند پر اسد شفیق کو کیچ دے بیٹھے ۔ اس موقع پر اسٹیو اسمتھ نے پاکستانی بولنگ لائن کے سامنے بھرپور مزاحمت کی کوشش کی لیکن 238 کے مجموعے پر وہ بھی 97 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، جس کے فوری بعد بریڈ ہیڈن بھی 13 رنز بنانے کے بعد ذوالفقار بابر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ بریڈ ہیڈن کے بعد مچل جانسن کو یاسر شاہ نے ٹھکانے لگایا وہ اپنا کھاتہ کھولے بغیر ہی میدان بدر ہوئے۔ جس کے بعد مچل اسٹارک کو بھی یاسر شاہ نے پویلین کی راہ دکھائی۔ 246 رنز کے مجموعی اسکور پر ناتھن لیون کی صورت میں آسٹریلیا کا آخری بلے باز بھی آؤٹ ہوگیا۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ کامیاب بالر ذوالفقار بابر رہے جنہوں نے 5 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا، اس کے علاوہ یاسر شاہ نے 3 جبکہ محمد حفیظ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ کینگروز کے خلاف ایک ڈبل سنچری اور دو سنچریوں کی بدولت 468 رنز بنانے والے یونس خان مین آف دی سیریز جبکہ دونوں اننگز میں سنچری اسکور کرنے پر مصباح الحق مین آف دی میچ قرار پائے۔

واضح رہے کہ ابو ظہبی ٹیسٹ میں فتح کے بعد پاکستان نے 20 برس بعد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی جبکہ 32 برس بعد کینگروز کو وائٹ واش کیا ہے۔

Mon Nov 03, 2014 4:59 pm View user's profile Send private message
anam



Joined: 05 Sep 2014
Posts: 4425
Location: Rawalpindi

Reply with quote
Congrats Pak team .
Fri Nov 14, 2014 5:26 pm View user's profile Send private message
Display posts from previous:    
Reply to topic    Siyasat pk, Pakistani Siasat Forums, Political News Home » Sports All times are GMT + 5 Hours
Page 1 of 1

 
   

Share with Friends

rss feed google plus

Daily Siasi Talk Shows

Latest crack software ftp download
Thread Starter: Pakistani Today , 10:06 AM by
 

Close x